سب کو حیران کردیا 70 سالہ ضعیف خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش !

سب کو حیران کردیا 70 سالہ ضعیف خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش !



 سب کو حیران کردیا 70 سالہ ضعیف خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش !

 ہم سب جانتے ہیں اولاد اللہ کی دی ہوئی ایک بہت بڑی نعمت ہے جس کا شکر انسان لفظوں میں ادا نہیں کرسکتا پھر چاہے وہ ہمیں  کم عمر میں اولاد دے یا پھر بڑی عمر میں یہ تو سب اُس کے  کرشمیں ہیں۔ بالکل ایسا ہی بھارت کے شہر  گجرات کی 70 سالہ خاتون کے ہاں ہوا ہے ، جن کو خدا نے  تقریبا70 برس کی عمر میں بچے کی خوشی سے نوازا  ہے جس پر سب ہی حیران ہیں کیونکہ عموماً خواتین 40 سال کی عمر کے بعد ماں نہیں بن پاتی ہیں۔


new born baby


بھارتی رپورٹر کے مطابق رپرتعلقہ کے مورا گاؤں میں رہنے والے  75 سالہ ولجی بھائی رباڑی اور 70 سالہ جیووبین رباڑی تقریبا 45 سال سے شادی شدہ تھے لیکن ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں تھی۔

جیووبین رباڑی اتنے سال سے اولاد کی خواہش مند تھیں مگر کوئی خوشخبری نہیں ملی جس کے بعد بڑھاپے میں انہوں نے IVFبے بی کا سنا تو اس نے گائناکالوجسٹ ڈاکٹر،  نریش بھانوسالی سے رابطہ کیا اور  اُنکے ساتھ اولاد کی خواہش کا اظہار کیا البتہ یہ ایک مشکل مرحلہ تھا مگر خاتون اور ان کے شوہر نے اولاد کی خاطر یہ قربانی بھی دی اور بالآخر ان کے ہاں ایک صحت مند بچے کی پیدائش ممکن ہوئی۔


واضح رہے انکا بچہ ایک ماہ کا ہوچکا ہے اور ساتھ ہی ساتھ بھارتی میڈیا پر اس کی خبریں وائرل ہوئیں ہیں۔

بچے کا نام لالو رکھا گیا ہے جس کو موراگاؤں کے رہائشی دیوی ماں کا نیا روپ قرار دے رہے ہیں۔ بچے کی پیدائش پر گاؤں والے بھی بہت خوش   نظر آ رہے ہیں اور اس کے والدین کی خوشی تو دیدنی ہے۔


Post a Comment

0 Comments