یاسر حسین نے نائلہ جعفری کی وفات پر شدید دُکھ کا اظہار

 

یاسر حسین  نے نائلہ جعفری کی وفات پر شدید دُکھ کا اظہار

 

یاسر حسین  نے نائلہ جعفری کی وفات پر شدید دُکھ کا اظہار
 

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نےمشہوراداکارہ نائلہ جعفری کی وفات پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام کے اکاونٹ پر نائلہ جعفری کی زندگی کی خوبصورت یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ    جان لیوا کینسر سے لڑنے کے باوجود بھی مُسکرا رہی ہیں۔

یاسر حسین نے تصویر شیئر کرتے ہوئے موجودہ حکومت پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم نائلہ جعفری سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ کو ضرور بتانا کہ زمین والے ظالموں نے رائلٹی نہیں دی۔

پھر مغفرت کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ! آپ کو جنت میں مقام  اعلیٰ عطا کرے، آمین۔

واضح رہے کہ جب  مرحومہ نائلہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آئی تو اُنہوں نے اپنے دوبارہ سے نشر ہونے والے تمام  ڈراموںکا معاوضہ دینے کی اپیل کی تھی۔

نائلہ جعفری مرحومہ نے کہا تھا کہ جب اُنہوں نے PTV جوائن کیا تھا تو اُس وقت اُنہیں اُن کے ڈراموں کی رائلٹی ملا کرنی تھی جو دوبارہ سے نشر کیے جاتےتھے۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ  اگرچہ  معاوضہ کم ہوتا تھا لیکن ہمیں  اس  سے بہت خوشی بھی  ملتی تھی۔


نائلہ جعفری مرحومہ کے اس بیان کے بعد پاکستانی شوبز ستاروں کی جانب سے رائلٹی کی ادائیگی کے حوالے سے آواز  بھی ا ُٹھائی گئی تھی۔

اداکارہ  مرحومہ نائلہ 2016 سے کافی بیمار تھیں اور ابتدائی طور پر ان میں اوورین کینسر، کی تشخیص کی گئی تھی اور  اس کے بعد معدے کے کینسر کی بھی تشخیص ہو گئی تھی جو کے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتا رہا اور پھر جان لیوا ثابت ہوا۔

 

Post a Comment

0 Comments