مشی خان کا 4 معصوم بچوں کی ماں کے ظالم قاتل کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ

مشی خان کا  4 معصوم بچوں کی ماں کے ظالم قاتل کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ



 





مشی خان کا  4 معصوم بچوں کی ماں کے ظالم قاتل کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ

اداکارہ مشی خان نے حیدرآباد میں قتل کی جانے والی  4  معصوم بچوں کی ماں کے  ظالم قاتل کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حیدرآباد کے علاقے اندرون  بیراج کالونی کے رہائشی عمر خالد میمن کو اپنی اہلیہ قرۃالعین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے الزام میں گرفتار  کرلیا گیا تھا۔

اسی ضمن میں سوشل میڈیا ٹوئٹر پر 'جسٹس فار قرۃالعین' کا ہیش # ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس کے بعد  آن لائن سوشل میڈیا صارفین سمیت اداکارہ مشی خان نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے ملزم کو عبرت کا نشان بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مشی خان نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور افسوس ناک دل دہلا دینے والا واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا جہاں عمر میمن نے یقیناً بچوں کے سامنے ہی ان کی والدہ کو مارا ہوگا۔

اداکارہ مشی خان نے کہا کہ ہمارے ملک پاکستان میں قانونی نظام بہت ہی زیادہ  کمزور ہے۔ کسی کو کوئی سزانہیں دی جاتی، اس نظام  سے اب  میرا بھی بھروسہ اٹھ چکا ہے، اس قسم کے واقعات روز بروز ہو رہے ہیں لیکن کسی کو سزا  دے کر دوسروں کے لیے ایک  مثال نہیں قائم کی جاتی۔

اداکارہ مشی نے کہا کہ ہمارے ہاں تفتیشی نظام بھی کافی کمزور ہے، وہ ایک بااثر شخص ہے اور  یقیناً اس کیس سے بری ہو جائے گا، مجھے اس بات کا بےانتہا دکھ ہے۔

اداکارہ مشی  نے کیپشن میں ملزم کو سخت سے سخت  سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے واسطے سزا دیں ورنہ یہ ملک پاکستان جنگل بن جائے گا۔

 

 


Post a Comment

0 Comments