Zubair Chinioti Talk with Fans


Zubair Chinioti Talk with Fans

Zubair Chinioti Talk with Fans

میری باتیں اگر کسی کو بُری لگیں تو معذرت چاہتا ہوں لیکن سچ یہی ہے ! 


آن لائن فیلڈ میں بے شمار لوگوں کو سیکھانے کی کوشش کی - میں کسی کی دل آزاری نہیں کر رہا اور نہ ہی کسی کا مذاق
 اُڑا رہا ہوں ۔ 

انباکس بھرا ہوتا ہے کہ جی میں بہت ہی غریب ہوں ۔ میرے گھر کے حالات ٹھیک نہیں ہیں ۔ گھر میں کوئی کمانے والا نہیں ہے اس لئے میں بھی آن لائن پیسے کمانا چاہتا ہوں ۔ 
ٹھیک ہو گیا ۔ اللہ سب کے حال پر رحم فرمائے ، ہم بھی کبھی ایسے ہی حالات میں تھے محنت کی مزدوری کی ، لیکن کبھی
 کسی کے سامنے اپنی خود کی عزت کو کم نہیں ہونے دیا ۔ میری بات کو غور سے سمجھنے کی کوشش کرنا ۔ 

محترم بہن بھائیو بات یہ ہے کہ آپ غریب ہیں اللہ خیر کرے گا لیکن غلطی آپ کی اپنی ہے ۔ آپ خود کچھ سیکھنا نہیں چاہتے اور نہ ہی کچھ کرنا چاہتے ہیں آپ چاہتے ہیں کہ کوئی ایسی ویب سائیٹ بتائی جائے جس پر رات کو اکاونٹ بنا کر سوئے تو صبح اُس میں ہزاروں ڈالرز جمع ہو جائیں ایسا کبھی بھی نہیں ہونا چاہو تو ساری عمر تلاش کرتے روہو ۔ 

رہی بات جب ہم کہتے ہیں کہ کچھ سکلز سیکھ لیں ۔ جس سے فری لانسنگ کر سکو تو جواب آتا ہے نہیں کوئی آسان کام بتاو ۔ پھر ہم کہتے ہیں یوٹیوب چینل بنا لو تو کہتے ہیں کہ نہیں اُس پر سبسکرائبرز اور واچ ٹائم پورا نہیں ہوتا ۔ پھر ہم کہتے ہیں چلو کوئی نہیں آپ بلاگنگ شروع کر لو تو کہتے ہیں نہیں آُس پر گوگل ایڈسینس نہیں ملتا تو اللہ کے بندوں بتاو ہمارے پاس کوئی الہٰ دین کا چراغ ہے جو ہم ماں کے پیٹ سے سب کچھ سیکھ کر آئے ہیں ۔ 

آن لائن ہی آکر سب کچھ سیکھا ہے زیادہ تر یوٹیوب سے سیکھا ہے ۔ کبھی کوئی بڑی مشکل آئے تو ہی کسی سینئر کے انباکس میں جاتے ہیں نہیں تو پہلے خود پوری کوشش کرتے ہیں یوٹیوب پر سرچ کرنے کی ۔ 

فری میں کورسز کروائے جاتے ہیں لیکن ہوتا کیا ہے کورس کو ڈاون لوڈ کرکے ہارڈ ڈسک کے کسی کونے میں پھینک دیا
 جاتا ہے کبھی دیکھا ہی نہیں اُس کورس کو یہی مثال پیڈ کورس کی بھی ہے لوگ فیس دے کر کورس جوائن تو کر لیتے ہیں 
لیکن کبھی اُس کو دیکھنے کی ہمت ہی نہیں کرتے ۔ 

تو اللہ کے بندوں اب بتاو غربت کا رونا رونے سے آپ کو کچھ حاصل ہوگا کیوں کہ آپ اپنی غربت سے نکلنا ہی نہیں چاہتے
 جب تک آپ خود کوشش نہیں کرتے تو آپ کے حالات نہیں بدلنے والے اس لئے ۔ کسی کے ساتھ اپنے حالات پر بات کرنے سے بہترین حل یہی ہے چُپ کرکے یوٹیوب کو پکڑ لو اور وہاں سے سیکھو جو سیکھو اُس پر عمل کرتے جاو اللہ آپ کو ضرور کامیاب کرے گا۔ 

یقین کرو آپ کے اندر ایسے ایسے ٹیلنٹیڈ بندے چھپے بیٹھے ہیں جن کو اُن کو خود اندازہ نہیں ہے اس لئے آج ہی ایک لوہے کا برش لو اور اپنے اوپر سستی والی میل کو کھرچنا شروع کریں اندر سے آپ ہیروں کی طرح قیمتی نکلو گے ۔ 

دیکھا دو اس دنیا کو کہ آپ نے جو کچھ بھی حاصل کیا اپنی محنت لگن سے حاصل کیا ہے ۔ دیکھا دو رشتہ داروں کو جو کہتے ہیں یہ کچھ نہیں کرسکتا اُن کو ایسا کرکے دیکھاو کہ وہ اپنے بچوں کو آپ کی مثالیں دیں کہ دیکھو وہ کتنی محنت کرتا ہے ۔ محنت کرو اتنی خاموشی کیساتھ کہ پوری دنیا میں آپ کی کامیابی کا شور مچ جائے ۔ 

لگ جاو کام پر آج سے ہی اور ابھی سے ہی لگاو سرچ یوٹیوب پر جو سیکھنا ہے سب فری میں سیکھو فیس دینے کی ضرورت نہیں ۔ 
اللہ سب کو کامیاب کرے ۔


Post a Comment

0 Comments